1 اپریل 2012 - 19:30

سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف امريکا کے نناوے فيصد عوام کي نمائندہ، قبضہ کرو تحريک کے طرفداروں نے ايک بار پھر ملک گير مظاہرے کرکے حکومت کي سرمايہ دارانہ پاليسيوں اور کارپوريٹ طبقے کي حمايت کي مخالفت کا اعلان کيا-

ابنا: امريکي عوام نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے ايسي حالت  ميں کئے ہيں کہ نيويارک ميں نناوے فيصد لوگوں کي قبضہ کرو تحريک اور پوليس کے درميان جھڑپ روز کا معمول بن چکي ہے -

  مارچ دو ہزار بارہ کے آغاز کے ساتھ ہي قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے تمام امريکي شہروں ميں اپني سرگرمياں تيز کردي ہيں - امريکي پوليس نے بھي قبضہ کرو تحريک کا  چھٹا مہينہ شروع ہونے کے ساتھ اپنا تشدد بڑھا ديا ہے - نيويارک ميں مارچ کے وسط سے قبضہ کرو تحريک کے خلاف  پوليس کي کاروائي ميں شدت آئي ہے اور اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے -

پوليس نے نيويارک کے زکوٹي پارک ميں دھرنے پر بيٹھے لوگوں پر حملہ کيا ، انہيں کھينچ کے پارک سے باہر نکالا اور گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئي - اس موقع پر سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے ايک بار پھر " ہم نناوے فيصدہيں"  اور " ملک کے سرمائے پر ايک فيصد کا قبضہ ہے " جيسے نعرے لگائے -

  امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين  حاليہ مہينوں کے دوران نيويارک کے زکوٹي پارک ميں متعدد بار خيمے نصب کرکے احتجاجي دھرنا دے چکے ہيں ليکن ہر بار پوليس نے ان کے خيمے اکھاڑ پھينکے اور انہيں پارک سے نکالنے کے لئے تشدد سے کام ليا-

نيويارک کے ساتھ ہي امريکا کے دوسرے شہروں ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين اور قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے مظاہرے کئے اور انہيں بھي پوليس کے تشدد اور گرفتاريوں کا سامنا کرنا پڑا - امريکا کے مختلف شہروں سے ملنے والي رپورٹوں کے مطابق اب تک قبضہ کرو تحريک کے سات ہزار سے زائد حاميوں کو گرفتار کيا جاچکا ہے -

امريکا کي قبضہ کرو تحريک، جو نناوے فيصد عوام کي تحريک کے نام سے جاني جاتي ہے، نجي کمپنيوں، بڑے بينکوں اور مالياتي اداروں کو ملک کے سرمائے پر قابض  ايک فيصد دولت مند طبقے سے وابستہ سمجھتے ہيں -

  نناوے فيصد امريکيوں کي تحريک نے اسي کے ساتھ اعلان کيا ہے کہ امريکي حکومت کے پاس ملک کے بے روزگار غريب لوگوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کا پيسہ نہيں ہے ليکن اس نے دنيا کے مختلف علاقوں ميں سات سو سے زائد فوجي اڈے قائم کررکھے ہيں -.......

/169